23-01-19 ایف آئی اےنے فیس بک سے مدد مانگ لی




ایف آئی اےنے فیس بک سے مدد مانگ لی

                                                                           FIA

 


             


لاہور (24 نیوز)سوشل میڈیاپردہشت گردانہ مواداپ لوڈ کرنےکامعاملہ، ایف آئی اےنے فیس بک سے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپردہشتگردانہ مواداپ لوڈکرنے والوں کےخلاف کارروائی کیلئےفیس بک انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ ملزم رانا سمیر  کے5سوشل میڈیااکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔  ملزم اپنےفیس بک اکاؤنٹس پرپستول، گرنیڈ، رائفلز ودیگرہتھیاروں کی نمائش کررہاہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مفرور ملزم رانا سمیرشاہدرہ کارہائشی ہے اور اس کے خلاف قتل سمیت متعددمقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم کے سعدبلوچ، راناوقاص، نواب بلوچ، نومی بھائی، ڈیوڈبلاکےنام سے فیس بک اکاؤنٹس ہیں۔

Comments