Today News سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش


 سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش
 PM Of Pakistan

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش اسلام آباد: (23 جنوری 2019) سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سانحہ ساہیوال پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل کردیا گیا جبکہ 2 افسر معطل کیے گئے اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے، جبکہ ذیشان نامی شخص کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے سفارشات طلب کرلیں اور مسقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئی

Comments